کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس میں تقرر و تبادلے ایپکس کمیٹی کرے گی ایساکوئی فیصلہ ان کے علم میں نہیں۔انہوں نے یہ بات صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ ایپکس کمیٹی کےاجلاس میں آصف زرداری نے کہا تھا کہ پولیس بھرتی کے سلیکشن بورڈ میں فوج یارینجرزکا نمائندہ شامل کیا جاسکتا ہے
لیکن پولیس میں تقرر و تبادلوں پرکوئی بات نہیں ہوئی تھی۔ البتہ پولیس میں آئندہ ہونے والی بھرتیوں کے میکنزم پر بات چیت ہوئی۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ سیاسی الزامات پر جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔