تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقہ تریموں بیراج کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے کار کو روند ڈالا

Jhang

Jhang

جھنگ (تحصیل رپورٹر) تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقہ تریموں بیراج کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے کار کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں کار سوار چار افراد موقعہ پر جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطا بق گزشتہ شام چھ بجے کے قریب تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقہ تریموں بیراج کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے کار نمبری 9279
ایل کے آر کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں کار سوار چارافراد کامران اور آصف وغیرہ جو سیروتفریح کیلئے تریموں بیراج پر گئے ہوئے تھے موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ اس موقعہ پر ٹرالر کا ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا نہ اٹھارہ ہزاری پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں رات 12بجے کے قریب ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔