حیدرآباد (جیوڈیسک) پھلیلی میں زہریلی شراب پینے سے 28 سالہ عبداللہ نامی نوجوان ہلاک ہوگیا، جسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص نے بھٹی گوٹھ سے شراب خرید کر پی تھی جس کے پینے سے وہ بے ہوش ہوگیا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پھلیلی اور دیگر علاقوں میں کئی افراد زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس نے کچھ گرفتاریاں کیں اور شراب کی بھٹیوں اور اڈوں پر چھاپے مارے لیکن اب بھی زہریلی شراب باآسانی دستیاب ہے۔