پولیس کے لئے حاضری کا بائیو میٹرک سسٹم لانے کا فیصلہ

Police

Police

فیصل آباد (جیوڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق سی پی او ڈا کٹر حیدر اشرف کو متعدد ایسی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ پولیس ملازمین ساتھی اہلکاروں کی معاونت سے بوگس حاضریاں لگا نے میں مصروف ہیں، ان شکایات کی روشنی میں ضلعی پولیس کے ملازمین کی حاضری لگا نے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تا کہ بوگس حاضریاں لگا کر تنخواہیں وصول کر نے والے پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ اور قانو نی کارروائی عمل میں لائی جائے، بائیو میٹرک سسٹم سب سے پہلے سی پی او آ فس میں لگا یا جائے گا، جس کے بعد ٹائون ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے دفاتر میں لگا یا جائے گا۔