پولیس کا سائیلان کے ساتھ رویہ انتہائی خوش وبا اخلاق اور شہریوں کو بروقت و فوری انصاف کو اپنا وطیرہ بنائے

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار )پولیس کا سائیلان کے ساتھ رویہ انتہائی خو ش وبا اخلاق اور شہریوں کو بروقت وفوری انصاف کو اپنا وطیرہ بنائے۔ غفلت اور لاپروہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیا لات کا اظہار ڈی پی او لیہ صلاح الدین غازی نے پولیس اسٹیشن کروڑ کے معائینہ کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کی ڈیوٹی میں شامل ہے کہ فوری اور بروقت انصاف کے ساتھ ساتھ شہریوں کے ساتھ رویہ بھی انتہائی خوش اخلاق اور شائستہ انداز ہونا چاہیئے۔ کسی بھی پولیس اہلکار یا تفتیشی کی شہریوں کے ساتھ بد اخلاقی کھبی بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ تھانہ کروڑکے ایس ایچ او ربنواز خان کیتھران انتہائی ایماندار اور اپنے کام میں کام رکھنے والے آفیسر ہیں۔ اس کے باوجود ان ڈی پی او لیہ نے انہیں ہداہت کی ہے کہ گشت کو مواثربنانے کیلئے شہری کیمونٹی کے ساتھ ملکر وارڈز اور محلہ کی سطح پر اور دیہی علاقوں میں اچھے ایماندار لوگوںاورنمبرداران کی مدد سے گشت کو مزید بہتر کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ موسم گرما میں مال مویشی اور گھروں کی چوریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس کو کنٹرول کرنے کیلئے پرانا نظام گلی محلہ کی بنیاد پر ٹیپری پیرا داری کو موثر بنایا جائے اور پیرا دینے والوں کے کوائف پولیس کو فراہم کئے جائے تاکہ پولیس بھی ان علاقوں کی گشت کرے۔ انھوں نے کہا کہ شہری اور پولیس دونوں ملکر معاشرہ کو بہترین بنا سکتے ہیں۔

پولیس بغیر کسی سیاسی دبائو کے تمام معاملات اور کیس کو فوری اور میرٹ پر حل کرے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے کی نسبت اب کروڑ کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس بڑھتی ہوئی آبا دی کے پیش نظر ایک اور سٹی تھانہ کی تجویز پنجاب حکومت کو ارسال کی ہے ۔جس پر کام ہورہا ہے اور جلد ایک اور تھانہ کی منظوری آجائے گی ضلع بھکر کی بانڈری پر چیک پوسٹ قائم کرد ی ہے اور کروڑ کے نشیب لسکانیوالا میں بھی عارضی
چوکی قائم کی ہے۔ تاکہ یہاں کے لوگوں کو ایمرجنسی کے وقت اور ملازم پیشہ افراد کو رات کے وقت بہتر سیکورٹی فراہم ہوسکے اور ایک اضافی موبائل گاڑی بھی دی ہے جو رات کے وقت پٹرولنگ کرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنا پولیس کی اولین ترجیحی ہے۔ معائینہ کے دوران ڈی پی او لیہ غازی صلاح الدین نے تھانے کے انٹری گیٹ کے ساتھ والے کمرے کوخالی کرکے شہری اور سائیلان کے بیٹھنے کیلئے مقرر کرتے اس میں کرسیاں بجلی پنکھے اور ٹھنڈے پانی کا دو دن کے اندر انتظام کرنے کا حکم دیا۔