گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج مزمل موسی کے حکم پر بیلف نے تھانہ ایمن آباد پر چھاپہ مار کر پولیس کی غیر قانونی حراست سے 2 وکلاء کو بازیاب کروا لیا،پولیس کی بیلف سے بدتمیزی ،ایک وکیل کو چھوڑنے سے انکار کر دیا۔
عدالتی بیلف کاشف ساہی نے تھانہ پر چھاپہ مار کر پولیس کی غیر قانونی حراست سے میاں محبوب اور ندیم شہزاد علوی ایڈووکیٹس کو بازیاب کروایا تاہم پولیس نے ندیم شہزاد کو بیلف کے حوالے سے انکار کر دیا اور بتایا کہ وکیل کے خلاف ڈیٹنشن آرڈر ہے۔ لیکن روزنامچہ میں گرفتار ی کا اندراج نہیں تھا۔
وکلا نے سی پی او آٖفس میں پولیس کی حراست سے دوسرے وکیل کو بھی چھڑواکرعدالت میں پیش کردیا جہاں ڈیٹنشن آرڈرنہ دکھانے پر دونوں وکلا کو آزاد کر دیا گیا۔ دونوں وکلاء نے دنیا کو بتایا کہ پولیس نے انکے گھروں پر چھاپے مارکرعوامی تحریک کے کا رکن ظاہر کر کے گرفتار کیا۔
عدالت کے طلب کرنے پر ایس ایچ او 30 کے قریب ڈنڈا برداراہلکاروں کے ہمراہ پیش ہوئے تاہم انہیں آگاہ کیا گیا کہ دونوں وکلاء کو آزاد کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر پولیس اور وکلا میں تکرار بھی ہوئی۔