ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پولیس تھانہ صدر واہ نے نواب آباد بازار میں دو ماہ قبل ہونے والی موبائل شاپ پر ڈکیتی کا سراغ لگا لیا، ڈکیت گروہ کے تین ملزمان گرفتار قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی موبائلز بھی برآمد کر لئے۔
ایک ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری،جرائم کی بیخ کنی کے لئے پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ، پولیس نے تیکنیکی بنیادوں پر تفتیش کر کے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی دوران تفتیش ملزمان نے واہ کینٹ ، ٹیکسلا اورگردونواح کے ملحقہ شہروں میںمتعدد وارداتوں کا اعتراف کیا، ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر مطلو ب کیا نی کی میڈیا سے گفتگو۔
تفصیلات کے مطابق عید الا ضحی کے ایک روز قبل نواب آباد بازار میں زاہد کمیونیکیشن موبائل شاپ پر نقد زنی کی واردات ہوئی نامعلوم ڈاکو موبائل شاپ سے لاکھوں روپے نقدی اور پن پیک موبائلز لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے ڈکیتی کی واردات کی تیکنیکی بنیادوں پر تفتیش کر کے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی جس کے بعد پولیس نے ڈکیت گروہ کے تین ملزمان نہار علی ولد الف دین ساکن حال ملک آباد جس کی بابت معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص واہ کینٹ ٹیکسلا پختون ایسوسی ایشن کا صدر بھی ہے کے علاوہ محمد قاسم ولد شیق خان ساکن مردان، رحمان اللہ ولد عبد الرحیم ساکن مردان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائلز فون اوردو عدد پستول بھی برآمد کر لئے۔
جبکہ گروہ کا ایک ملزم مراد ولد شفیق خان موقع سے فرار ہوگیا جس کے گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے،ایس ایچ او یاسرکیانی کے مطابق تفتیشی آفیسر شیخ محمد نواز کو اس ضمن میں خصوصی ٹاسک سونپا گیا تھا جنہوں نے دن رات محنت کر کے ڈکیت گروہ کے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مزید اہم انکشافات کی توقع ہے مذکورہ گروہ کے افراد دیگر صوبوں میں بھی مضبوط نیٹ ورک رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038