نیو یارک (جیوڈیسک) پیدل مارچ کا اہتمام امریکا میں بسنے والے مختلف نسلوں کی تنظیم نیشنل ایسوسی ایشن فار ایڈوانسمنٹ آف کلرڈ پیپل نے کیا ہے۔ جس میں ملک کے مختلف شہروں سے ایک سو پچاس افراد حصہ لے رہے ہیں۔
وہ گرینڈ جیوری کے فیصلے کے خلاف، پولیس کی کارروائی میں بہتری، پولیس کے نسلی امتیاز کے خلاف اور فرگوسن کے پولیس چیف کے تبادلے کے لئے مارچ کر رہے ہیں۔
مارچ کے شرکا انیس سو ساٹھ کی دہائی میں سیاہ فاموں کی مہم کے دوران گائے گئے گانے گا رہے تھے۔ ایک سو ترانوے کلومیٹر فاصلہ سات دن میں طے کر کے مظاہرین ریاست کے صدر مقام جیفرسن سٹی جائیں گے۔