ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تھانہ صدر واہ کی حدود میں خواجہ سرائوں کو گھر میں گھس کر زود کوب ، تشدد کا نشانہ بنا کر لوٹنے والے تین ملزمان کو پولیس نے دھر لیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 452/440/382 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ملزمان کامقامی عدالت سے ملزمان کاجسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق دربار کریمی کے قریب رہائش پذیر خواجہ سرا عزیز عی عرف راگنی نے تھانہ صدر واہ میں درخواست دی کہ محمد شبیر، چن زیب،زیشان، محسن،اور تیمور نامی افراد نے ہمار گھر زبردستی گھس مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر تشدد کیا۔
جبکہ گھر میں موجود پچاس ہزار روپے رقم بھی لوٹ لیاور ہمارے موبائل فونز چھین لئے ایس آئی زراعت نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کر لیا،دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔