ٹیکسلا (جیوڈیسک) پولیس کے بہادر اہلکاروں نے ٹیکسلا کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ واہ گارڈن میں چیک پوسٹ کے قریب خود کش حملہ آور پشاور سے آنے والی بس سے اترا۔
وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے شک گزرنے پر اسے روکنے کی کوشش کی جس پر خود کش حملہ آور بھاگ پڑا اور خود کو پولیس کے گھیرے میں دیکھ کر دھماکے سے خود کو اڑا لیا۔
خود کش حملہ آور کی عمر 20 سے 25 برس کے درمیان تھی۔ سی پی او راولپنڈی ہمایوں بشیر کے مطابق خود کش دھماکے میں تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ خود کش حملہ آور جس بس میں سوار ہو کر واہ گارڈن پہنچا۔
پولیس نے اس بس کو قبضے میں لے کر تھانہ نصیر آباد راولپنڈی منتقل کر دیا ہے۔ بس کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور علاقے کو محاصرے میں لے کر تحقیقات جاری ہیں۔