راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راجہ ظفر اقبال کی قیادت میں اینٹی لائر کرپشن و سول سوسائٹی کے وفد نے پولیس کی غنڈہ گردی کے نتیجہ میں قتل ہونیوالے دو نوجوانوں کے گھر پہنچ کر ان کے والدین سے تعزیت کی اور ان کی قبر پر جا کر ان کی مغفرت کے لئے دعا کی۔اس موقع پر راجہ ظفر اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں۔
جنہوں نے چوری کے الزام میں دو بھائیوں اور ان کے چار ساتھیوں کو گرفتار کرلیا بعد ازاں عرفان اور وسیم کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور ان کے چار ساتھیوں ندیم ،حافظ ثاقب وغیر پر تشدد کیا ہے اور اہل علاقہ کے احتجاج کے بعد ان کے چھوڑ دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کے والدین کے ساتھ ہمدردی کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کےلئے تیار ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان سفاک قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے جنہوں نے بے گناہ نوجوان کو قتل کیا ہے۔
اس موقع پر اہل نے کہا ہے کہ پولیس ہمارے سامنے ان 6 بچوں کو اٹھا کر لے گئی اوران پر چوری کا الزام لگایا اور ہمیں بعد میں پتہ چلا کہ ان میں سے عرفان اور وسیم کو جعلی مقابلہ میں قتل کر دیا ہے۔