کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب پولیس بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے اورذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں نے جناح اسپتال کا دورہ کیا اورواقعے میں زخمیوں کی عیادت کی۔ میڈیا سے بات چیت میں کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر احمد نے پولیس پر حملے کی مذمت کی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزائیں دے۔