ضلع تور غر (جیوڈیسک) ہزارہ ڈویژن کے ضلع تور غر میں شدت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے تباہ کر دیا، حملہ میں 4 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔پولیس کاکہنا ہے کہ گذشتہ شب تقریباً 40 شدت پسندوں نے ضلع تورغر کے علاقے منگری کمیسر میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے چیک پوسٹ میں موجود 4 پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا۔
شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں کو رسیوں سے باندھ کر چیک پوسٹ سے باہر پھینک دیا اور بارودی مواد سے چیک پوسٹ کو اڑا دیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔