وزیر آباد (تحصیل رپورٹر) پولیس سرکل وزیر آباد کے شہری مکمل طور پر ڈاکوئوں کے رحم و کرم اور نرغے میں ہیں۔ کسی بھی جگہ کسی بھی وقت کسی کو بھی گن پوائنٹ پر لوٹ لیا جاتا ہے۔
شہر میں پولیس اپنا کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ڈاکو اور چور بلا خوف وخطر دندھناتے پھرتے ہیں۔ اور نتیجہ میں بے گناہ شہری ڈاکوئوں کی گولیوں کا نشانہ بننے اور اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لٹانے پر بے بس ومجبور ہو چکے ہیں۔
پولیس تھانہ سٹی کے علاقہ میںڈاکوئوں کی وارداتوں میں ابھی کمی نہیں آئی کہ گذشتہ رات تھانہ احمد نگر میں ایک ہی رات میں6مختلف جگہوں پر چوری کی وارداتیں رونما ہو گئیں۔جن میںرائو کاشف کے گیراج اور حویلی سے قیمتی نسل کے کبوتر،سپیئر پارٹس،بیٹریوں سے تیل،مشینری کے بیرنگمالیت تقریباً3لاکھ روپے ،جبکہ گائوں کے بالکل ساتھ کھیتوں کو پانی دینے کے لئے نصب پانچ پیٹر انجنوں سے تیل اورمشینری وغیرہ نکال کر لے گئے ہیں۔
جن کے مالکان حافظ توقیر ،عمران عرف مانی ،یوسف مغل ،محمود مغل و اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے امن و امان کی بہتر صورتحال کا مطالبہ کیا ہے۔