پولیس مقابلہ کے بعد مختلف مقدمات کے 3 اشتہاری گرفتار

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) پولیس نے چھاپہ مارکر مقابلہ میں 3 اشتہاریوں کو پکڑ لیا۔ملزمان کے قبضے سے 4 موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ محمدوالا پولیس نے مخبر کی اطلاع پر دریائے چناب موضع کلری کے قریب چھاپہ مارا جہاں ملزمان شراب پی رہے تھے۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔

ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے تین ملزمان کو قابو کرلیا جن کے قبضے سے شراب کی بوتل اور 4 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ شناخت کر نے پر سرفراز سکنہ جھیانہ تھانہ قادر پور، ذوالفقار سکنہ عنایت پور اور خضر کریم ریکارڈ یافتہ پائے گئے جو کہ تھانہ قادرپور، تھانہ مسن اور تھانہ محمد والا میں سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں۔ اچھی کارکردگی پرڈی پی او نے ملازمین کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔