کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی عدالت میں پولیس کانسٹیبل کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو عینی شاہد نے شناخت کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کانسٹیبل اشفاق حسین کے مقدمہ قتل میں شناخت پریڈ کیلئے ملزم فیض کو پیش کیا گیا۔ دوران شناخت پریڈ گواہ نے ملزم کو شناخت کرلیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے کانسٹیبل اشفاق حسین سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے قتل کر دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ میٹھادر میں دفعہ 302 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت 12 جون کو مقدمے درج ہواجو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔