پولیس نے جعلی کرنسی پھیلانے والے 6 ملزم پکڑ لیے، 9 منشیات فروش گرفتار 2 کلو چرس برآمد

Arrests

Arrests

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 10 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور 54 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکل ، موبائل فونز منشیات کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر شبیر احمد اعوان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ 13 Dاور نیپا چورنگی سمیت گلشن اقبال کے 3 مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان جمشید خان ، دلاور ، صدام ، محمد امین ، محمد پرویز اور علی شیر عرف شیر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 6 پستول ، ہزاروں روپے کی جعلی کرنسی اور وارداتوں میں چھینا گیا۔

سامان برآمد کر لیا، ملزمان شہر میں جعلی کرنسی پھیلانے کے علاوہ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں میں میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیشی پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ نبی بخش پولیس نے گارڈن روڈ ، چڑیا گھر ، گل پلازہ روڈ اور جوبلی مارکیٹ کے قریب کارروائیوں میں 9 منشیات فروشوں محمد سلیم ، علی ، انور ، علی یوسف ، محمد علی ، عابد ، محمد یوسف ، محمد نذیر اور سلطان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول ، چھینے گئے۔

موبائل فونز ، نقدی ، ایک چھینی گئی موٹر سائیکل اور 2 کلو چرس برآمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس نے مقابلوں کے دوران 10 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور 39 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف ، 25 پستول ، 2 دستی بم، 290 گرام چرس ، 8 گرام ہیروئن اور 4 بوتلیں شراب کی برآمد کر لی۔