لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پولیس جرائم کے سدباب کے لئے جانفشانی سے کام کرے۔
وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اپنے خطاب میں وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن و امان کی بہتری کے لئے پہلے بھی وسائل فراہم کئے ہیں آئندہ بھی کریں گے۔
مارکیٹوں اور بازاروں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور وضح کردہ ایکشن پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔