پولیس کا شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد گرفتار

Police

Police

حبیب آباد (رشید احمد نعیم سے) پولیس کا شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سیکورٹی خدشات اور دہشتگردی کے پیش نظر DSPپتوکی علی اختر انصاری SHO پتوکی ملک محمد شمشیر اور چوکی انچارج حبیب آباد سید ثقلین بخاری کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری نے حبیب آباد اور گردونواح میں مشکوک افراد کے خلاف کریک ڈائون کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کے لیے بائیو میٹرک ڈیوائس کا استعمال کیا پولیس نے نامکمل شناختی معلومات اور کرایہ داری کے نامکمل کوائف کے باعث ، درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا علاوہ ازیں پولیس نے ہوٹل،قبہ خانے،شراب اور جوئے کے اڈوں پر چھاپے مارئے اور 100لیٹر شراب اور چالو شراب کیبھٹی قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

، نیز دوران آپریش مختلف افراد سے ناجائز اسلحہ جس میں 2عددپستول،اور ایک پمپ پیکشن شامل ہے برآمد کیا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس افسران نے حبیب آباد پریس کلب کے عہدیداران رشید احمد نعیم، امجد علی چوہدری، تنویر اسلم خاں ،ارشد گولڈن، شفاقت زرگر، ظفر اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی ان کے سب نیٹ ورک توڑ کر علاقے کو امن کا گہوارہ بنا دیا جائے گا۔