پولیس حراست سے رہائی پانے والے بہادر کارکنان کے اعزاز میں اے پی ایم ایل کا ظہرانہ
Posted on May 29, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : جمہوری وسیاسی جماعتوں کاسرمایہ وہ کارکنان ہوتے ہیں جو قیادت کی دی ہوئی ڈائریکشن میں امن نظم اور ضبط کے ساتھ مثبت سمت سفر طے کرتے ہیں اور راہ میں آنے والی بڑی سے بڑی پریشانی سے خوفزدہ ہوتے ہیں نہ کوئی قربانی دینے سے دریغ کرتے ہیں۔
پرویز مشرف اس حوالے سے خوش نصیب اہیں کہ ان کی جماعت میں سید وصی الدین غفران اور عرفان میمن وغیرہ جیسے کارکنان بہت بڑی تعداد میں ہیں جو ہر ظلم و جبر کے سامنے سینہ سپر ہونے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ یہ بات آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما شاہد قریشی نے اے پی ایم ایل ہاؤس پرریاستی تشدد کے دورا ن گرفتار ہونے والے کارکنان کی رہائی پر ان کے اعزاز میں دیئے جانے والے ظہرانے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر اے پی ایم رہنما طاہر حسین سید جمشید جان نائلہ انعام اسلم مینائی کامران عبدالقیوم فیروزہ وارثی نجمہ مینائی و دیگر رہنماؤں نے رہائی پانے والے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے عزم وحوصلے کو سراہا۔ پولیس قید سے رہائی پانے والے اے پی ایم ایل رہنما سید وصی الدین غفران عرفان میمن۔
دیگر نے دوران حراست خبرگیری سہولیات کی فراہمی تعاون اور قانونی امداد پر آل پاکستان مسلم لیگ شاہد قریشی طاہر حسین و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جبر کے ہتھکنڈے عوام و کارکنان کے دل سے مشرف کو جُدا نہیں کرسکتے کیونکہ سب یہ جانتے ہیں کہ مشرف ہی ہمارے اور ہماری نسلوں کے محفوظ و خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔