پاسپورٹ آفس سے 3 ایجنٹ گرفتار

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) اے سی سٹی نے پاسپورٹ آفس کے باہر چھاپہ مار کر 3 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق اے سی سٹی شاہ رخ نیازی کو اطلاع ملی تھی کہ پاسپورٹ آفس کے باہر بعض افراد ٹوکن لگوانے کے عوض شہریوں سے رقم وصول کر رہے ہیں، جس پر اے سی سٹی نے چھاپہ مار کر علی رضا، معشوق علی اور عارف کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔