کراچی (جیوڈیسک) آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کراچی کے عزیز بھٹی تھانے میں ملزم وسیم کی ہلاکت پر ایس ایچ او کی تنزلی اور معطلی کا حکم دیدیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ پوسٹمارٹم کی حتمی رپورٹ پر پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی انکوئری کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے، انکوائری کمیٹی کا سربراہ ڈی آئی جی عہدے کا افسر کریگا۔آئی جی سندھ کا مزید کہناتھا کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔