پولیس کی مختلف مقامات پر ناکہ بندی 6 افراد سے شراب و اسلحہ برآمد

Weapons

Weapons

سرگودھا (جیوڈیسک) پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کے دوران 6 افراد کے قبضہ سے اسلحہ و شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے محمدی کالونی کے مختار سے 10 بوتل، فیصل ٹاؤن کے محمد امیر سے 30 بوتل‘ رحمان پورہ کے عابد سے 25 بوتل ‘ اقبال کالونی کے زبیر سے 2 بوتل شراب ‘ گرنہ پٹھانہ کے اسلم سے پسٹل اورمٹھہ لک کے افتخار سے بندوق برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔