پولیس ناکہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ڈاکیتی کی وارداتیں

مصطفی آباد/للیانی : پولیس ناکہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ڈاکیتی کی وارداتیں، چار نا معلوم ڈاکوئوں اسلحہ کے زور پر دفتوہ روڈ سے تین افراد سے ہزارو ںروپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق دفتوہ روڈ پر پولیس ناکہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر چار نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر غلام رسول، عرفان اور عبدالرحمان سے ہزاروں روپے نقدی ، موبائل فون و دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔

دفتوہ روڈ پر ڈاکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہے، دیہاتی پولیس ناکہ کے باوجود غیر محفوظ ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق اگر پولیس ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں کو ڈاکوئوں کے بارے میں اطلاع دے بھی جائے تو وہ کوئی کاروائی نہیں کرتے ، اہل علاقہ نے ڈی پی او قصور جواد قمر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔