گدھے کا گوشت بناتے 2 ملز م پکڑے گئے

Arrested

Arrested

سرگودھا (جیوڈیسک) پولیس نے راہگیر کی اطلاع پر 111 شمالی میں چھاپہ مار کر گدھے کو ذبح کر کے اسکی کھال اتارتے اور گوشت بناتے ہوئے دو افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اظہر اور کیفی سے چھریاں کھال وغیرہ قبضہ میں لے لی گئی جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔