تھانہ بمبانوالہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف دوسرا بڑا کامیاب آپریشن
Posted on March 14, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈسکہ: تھانہ بمبانوالہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف دوسرا بڑا کامیاب آپریشن 140 لیٹر شراب ،چالو بھٹی برآمد 4ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ کے حکم پرمعاشرہ کو نشہ کی لعنت سے پاک کر نے اور منشیات فروشوں کو قلع قمع کرنے کے لئے ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ انسپکٹر ناصر احمد وڑائچ نے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر کوٹ جھنڈو کے رہائشی ملزمان ظفر اور شہباز کو شراب کشید کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 80لیٹر شراب معہ چالو بھٹی برآمد کر لی۔
جبکہ کوٹ جھنڈو ہی کے رہائشی ملزمان اسلم اور امجد کو گرفتار کر کے 60لیتر شراب برآمد کر لی ایس ایچ او بمبانوالہ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ منشیات فروشی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے جس کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں منشیات فروشی کے اڈوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لوں گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com