پولیس نے مزید 8 اشتہاری اور درجن مشکوک افراد پکڑ لئے

Drugs

Drugs

سرگودھا (جیوڈیسک) پولیس کی طرف سے سماج دشمن عناصر اور اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کے دوران مزید 8 اشتہاریوں سمیت درجن سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے غیر قانونی ہتھیار اور منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے 115 جنوبی کے وقاص سے 650 گرام ،مقام حیات کے گلزار سے 120 گرام ہیروئن، وجھ کے تصور عباس سے 560 گرام چرس، ساہیوال کے حسنین سے 15 بوتل، چک 97 شمالی کے عظمت خان سے 2 بوتل شراب، چک 143 شمالی کے عمر دراز سے کلاشنکوف، 11 ایم ایل کے محمد اکرام، بہک لڑکا کے زاہد سے پسٹل، صوابی کے نوید علی سے 4 پسٹل،ایک بیرل، محمد ارشد سکنہ چک 119 جنوبی سے بندوق بارہ بور، گل حیات سکنہ ہڈالی سے 100 عدد گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے جبکہ گرفتار ہونیوالے اشتہاریوں میں محمد عمران سکنہ لک، محمد ذوالفقار، حسن حیات سکنائے اجنالہ، ثاقب عباس سکنہ لک ، محمد اعجاز سکنہ گلوتراں والا چنیوٹ، محمد اعظم، خضر حیات سکنائے ہلال پور اور عنصر سکنہ چک86 شمالی شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔