پولیس تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیگی :ڈی پی او

Security

Security

حافظ آباد (جیوڈیسک) سکولوں کے اوقات میں پولیس کی موبائل ٹیمیں کڑی نگرانی کے تسلسل کو جاری رکھیں، ہدایت ڈی پی او حافظ آباد شاکر حسین داوڑ نے کہا ہے کہ پولیس تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائے گی

اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے پولیس ہائی الرٹ رہے گی جبکہ سکولوں کے اوقات میں پولیس کی موبائل ٹیمیں کڑی نگرانی کے تسلسل کو جاری رکھیں۔