پولیس ملازمین و افسران عوام کو انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے:ڈی ایس پی سٹی
Posted on September 24, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : ڈی ایس پی سٹی سرکل سید غلام مصطفی گیلانی نے سٹی سرکل کے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہر ممکن کاروائی کی جائے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں کسی قسم کا سیاسی دبائو برداشت نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات انتہائی سنگین ہیں، لہٰذا عوام کے ساتھ رابطہ موثر بنایا جائے اور دیگر اضلاع سے آ کر گجرات شہر میں قیام پذیر ہونے کی کوشش کرنے والے افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ اگر کوئی جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے تو اسے گرفتار کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و ملازمین عوام کے ساتھ اپنا رویہ دوستانہ رکھیں اور سائلین کی ہر ممکن داد رسی کی جائے ، انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔