لاس اینجلس(جیوڈیسک)کارحادثے کے بعدپولیس سے جھوٹ بولنے پر لنزے لوہان کوسزاسنادی گئی ہے، بار بار جرائم میں ملوث امریکی اداکارہ کو نفسیاتی علاج بھی کراناپڑیگا۔ لنزے لوہان لاس اینجلس کی عدالت میں پیش ہوئیں۔
لنزے کی اسپورٹس کار اس وقت ٹریلر سے جاٹکرائی تھی جب وہ جون میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے جارہی تھی تاہم انہوں نے پولیس سے جھوٹ بولا تھا کہ گاڑی وہ خود نہیں چلارہی تھی۔
جج نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ لوہان کو 90روز تک ری ہیبی لیٹیشن سنٹر میں گزار نا ہوں گے جبکہ 30 روز کمیونٹی لیبرکرنا پڑے گی۔ایک کے بعد دوسرے مقدمے کا سامنا کرنے والی امریکی اداکارہ کو 18ماہ تک سائیکوتھراپی بھی کرانا ہوگی۔