صوابی: انتخابی مہم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Swabi

Swabi

صوابی (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کی یو سی سلیم خان میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی مشترکہ انتخابی مہم کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے دو کارکن جاں بحق اور جماعت اسلامی کا ایک کارکن زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔