ٍکروڑلعل عیسن (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر احمد علی اولکھ کے ایماء اور پولیس کی ملی بھگت سے اسلحہ سے لیس 50 کے قریب افراد نی غریب شخص کا ملکیتی مکان گراکرچھت کے سامان کو آگ لگا دی اور قبضہ کی کوشش اور فائرنگ کرتے رہے ،اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ڈی ایس پی چوبارہ سعادت چوہان نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر قبضہ گروپ کے 42 افراد کو گرفتار کے کے قبضہ سے پمپ ایکشن ،رپیٹر ،پسٹل اور 12 بور بندوق برآمد کرلی جبکہ مدعی گروپ کے 5 افراد کو بھی گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا گیا مقدمات درج تفصیل کے مطابق منظور حسین ولد سکندر قوم بھنڈبلوچ سکنہ کروڑ نشیب کھاتہ نمبر 19 میں 17 مرلے کا مالک بتایا جاتا ہے جس نے کچھ عرصہ پہلے پلاٹ پر مکان اور چاردیواری تعمیر کر کے رہائش رکھی ہوئی تھی۔منظور حسین نے بتایا کہ امان اللہ ،مرتضیٰ اور رمضان بھنڈنے صحافیوں کو بتایاکہ گزشتہ روز لالو خان قوم بھنڈ بلوچ جس کا کھاتہ ہذا میں ایک مرلہ بھی نہ ہے میرے خلاف کروڑ پولیس کی ملی بھگت اور سابق صوبائی وزیر کے ایماء پر ہماری 6خواتین اور 14افراد کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد 94/16ایف آئی ار درج کرائی جو کہ بدنیتی پر مبنی ہے جرم 148/149 341/506 447/511لگادیا گیا من سائل اپنے بھائیوں بھتیجوںکی ضمانت کے لئے عدالت میں موجود تھا اور ضمانت کرائی ،اس دوران اطلاع ملی کہ مختار حسین ،نصراللہ خان،ایسی خان،اشرف خان سیف اللہ،مہر خان ،محمد آصف وغیرہ 50کے قریب افراد نے جوکہ آتشی اسلحہ سے مسلح تھے نے میرے گھر پر حملہ کر کے چار دیواری گرادی اور چھت کاسامان جلا دیا۔ چار دیواری کے نیچے میرے آڑھائی سالہ اور 8ماہ کی عمر ی دو پوتیاں نیچے آکر شدید زخمی ہو گئیں مذکورہ افراد نے زبر دست فائرنگ اور خواتین کو زبر دستی گھر سے گھسیٹ کر دھکے دیکر نکال دیا اور زوکوب کرتے رہے جس سے ان کے کپڑے پھٹ گئے پولیس کو اطلاع دی جوکہ کافی دیر بعد موقع پر پہنچی انہوں نے سابق صوبائی وزیرملک احمد علی سمیت کروڑ پولیس پر الزام عائد کیا کہ یہ سب کچھ اُن کی ایماء پر کیا جا رہا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام خصوصا DPOلیہ اور DSPچوبارہ سعادت چوہان کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے بروقت کاروائی کر کے معاملے کو کنٹرول کر لیا۔ SHO کروڑ ملک ریاض نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کی اُن کے مطابق قبضہ گروپ کے افراد نے کھلم کھلا بدمعاشی کی جن کے 42 افراد کو گرفتار کے کے قبضہ سے پمپ ایکشن ،رپیٹر ،پسٹل اور 12بور بندوق برآمد کرلی اور دوسرے گروپ کے 5افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑلعل عیسن (نامہ نگار) سیول جج کروڑ نے حاجی عبدالمجید خان کی گرفتاری کے لئے آنے والے بھکر پولیس کے DSPانسپکٹر سمیت 10 اہلکاروںکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔گزشتہ روز بھکر پولیس کے DSPظفر بزدار انسپکٹر لیاقت علی،محمد طارق ،عابد حسین اے ایس آئی اور چھ اہلکار مقدمہ نمبر 62/12جس میں MPAمجید نیازی خود مدعی ہیںنے بھتیجے بہزاد اجمل مرحوم کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھادہشت گردی کورٹ کے حکم پر MPA عبدالمجید نیازی اور گواہان محمد افضل وغیرہ کے ورنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کروڑ پہنچے اور بلا وارنٹ گواہ محمد افضل اور محمد ارسلان کے گھر وارڈ نمبر 3 میں 4:30 بجے رات دیواریں پھلانگ کر گُھس گئے اور گھر میں اُس کی بیوی حاجرہ بی بی کو بالوں سے پکڑ کے گھسیٹتے رہے اور اُن کے کپڑے پھاڑ دئیے رایفل کا بٹ مارنے لگے اور گھر کاسامان بکھیر دیا اور جاتے ہوئے 1 لاکھ 40 ہزار کے طلائی زیورات اور 850روپے نگدی لے گئے۔ جس کے باعث سخت خوف و حراث پھیلا دیا مسمات حاجرہ بی بی زوجہ محمدافضل اور کشمالہ افضل زوجہ محمد ارسلان کی درخواست پر سیول جج کروڑ نے SHO کروڑ کومقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٍکروڑلعل عیسن (نامہ نگار) حاجی محمد عارف جاوید ،چوہدری محمد اشر کے والد چوہدری شاہد ،چوہدری محمد آصف ،محمد کاشف ،محمد راشد کے والد بقضائے الہیٰ وفات پاگئے ان کی نماز جنازہ حضرت لعل عیسن قبرستان میں پڑھائی گئی ، نماز جنازہ میں MPAحاجی عبدالمجید نیازی ،سابق صوبائی وزیر احمد علی اولکھ ،سابق MPAچوہدری الطاف حسین ،صاحبزادہ وسیم الحسن ،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ،چئیرمین یونین کونسل فروز علی خان،ملک عبدالحمید سامٹیہ ،وائس چئیرمین عبدالرؤف گجر ،سردار شفیع لاشاری ،سردار طارق عظیم کھر ،رانا آصف،صدر بار سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ ،شیخ امین گڈو،کونسلر فیاض الحق،کونسلر رانا طارق ملک اعجاز اولکھ ،ملک طارق شاہد سمیت درجنوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔