پولیس کی چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹی انہیں ذہنی مریض بنا رہی ہے

مصطفی آباد : پولیس کی چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹی انہیں ذہنی مریض بنا رہی ہے۔ گشت اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے 12 گھنٹے ڈیوٹی پر پولیس اہلکار بھرتی کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوبیس چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کرکے پولیس اہلکار ہنی مریض بن رہے ہیں۔

رات کو گشت کرنے کی بجائے گاڑی پارک کرکے نید پوری کرتے نظر آتے ہیں۔ جس سے جرائم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر پولیس ملازمین کی ڈیوٹی 12گھنٹے کر دی جائے اور گشت و مجرموں کی گرفتاری کیلئے علحدہ فورس بنائی جائے جس کا کام صرف گشت اور مجرموں کی گرفتاری ہو تو جرائم میں واضع کمی واقع ہو سکتی ہے۔