جھنگ : پولیس کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، سماجی کارکن ڈاکٹر قیصرچوہدری۔جھنگ میں پنجاب پولیس اور پٹرولنگ پولیس کی جانب سے شہریوں پر تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ اسی حوالہ سے انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے معروف سماجی رہنما ڈاکٹر قیصرچوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیدوالا سے تعلق رکھنے والے محمد بوٹا نے کئی روز سے ڈی پی او جھنگ کو دماغی مریض جسکے دو آپریشن بھی ہو چکے ہیںپر پٹرولنگ پولیس کی جانب سے تشدد کے خلاف درخواست نمبر 2058/ccمورخہ 6اپریل 2016 دے رکھی ہے
مگر تا حال ایف آئی آر درج نہ ہو سکی۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ روز قبل محمد بوٹا اپنے عزید رفاقت علی جسکے دماغ کے دو آپریش ہو چکے ہیں کے چیک اپ کے لئے سول ہسپتال جھنگ لے جا رہا تھا کہ ٹوبہ روڈ کے قریب موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے منور اور عاطف نامی اہلکار جو کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اصحابہ پوسٹ جھنگ میں تعینات ہیں نے روک لیا۔ انکے طلب کرنے پرموٹر سائیکل کی اصل رجسٹریشن بک دیکھائی۔ جسے دیکھنے کے بعد دونوں اہلکار فون پر کسی مر د یا خاتون سے باتیں کرنے لگے۔
اسی دوران مریض رفاقت علی کے سر میں درد شدید ہونے لگی تو اس نے جانے کے لئے اجازت مانگتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ہمیں فارغ کر دیں اور فون پر بعد میں بات کر لیں۔ اس پر پولیس اہلکار برا منا گئے اور مریض کو تھپڑ وں سے مارنے لگے جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی۔ جب محمد بوٹا نے اسے چھٹروانے کی کوشش کی تو اسے بھی تھپٹر رسید کر دیا۔مریض کی حالت خراب ہونے پر اسے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سماجی کارکن قیصر چوہدری نے مزید بتایا کہ مریضوں اور معذوروں پر تشدد کے ایسے واقعات ہر گز برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور پٹرولنگ پولیس کے ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں اور عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو۔