ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ایس ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی ہدائت پر بیٹ فور نیشنل ہائی وے پولیس کا چھاچھی محلہ جی ٹی روڈ واہ کینٹ گاڑیوں کے اتوار بازار میں گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ اور ہائی وے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، آپریشن کی نگرانیایس پی او جان بہادر ڈی ایس پی بیٹ ٹو کر رہے تھے۔
جبکہ نو موبائل ٹیموں سمیت موٹر سائیکل بھی آپریشن میں شامل تھے،چھاچھی محلہ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف بالخصوص اتوار کے روز گاڑیوں کا اتنا رش ہوتا ہے کہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں مریض ہسپتال تک پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ دیتا ہے جبکہ ، گاڑیوں کے شو رومز کے علاوہ باہر سے آنے والی گاڑیاں خرید و فروخت کے لئے ہائی وے کی جگہ پر کھڑی ہوجاتی ہیں جس سے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے۔
ایس ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی خصوصی ہدائت پر گاڑیوں کے اتوار بازار میں آج ہائی وے کہ جگہ پر قابض گاڑیوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا جو شام تک جاری رہا،بیٹ فوڑ کے ایس پی او محمد یوسف آپریشن آفیسر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ،جبکہ ایڈ من آفیسر بیٹ فور زاہد خانو دیگر عملہ موجود تھا،نیشنل ہائی پولیس کا کہنا تھا کہ ممنوع جگہ گاڑیوں کو پارک کر کے عوام کی مشکلات اور ٹریفک میں خلل پیدا کیا جاتا ہے۔
جبکہ گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک بلاک ہونے سے یہاں سے گزرنے والے دیگر افراد پریشانی کا شکار رہتے ہیں اس ضمن میں سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے ، آپریشن آفیسر بیٹ فور محمد یوسف نے بتایا کہ تمام متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے،ہماری تجویز ہے کہ مذکورہ علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کی جائے کینوکہ بے ہنگم ٹریفک اور لوگوں کا کثیر تعداد میں اجتماع کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سے ہائی وے کہ جگہ پر کھڑی تمام گاڑیاں ہٹا دی گئیں جبکہ متعدد گاڑیوں میں کسی فرد کے موجود نہ ہونے پر ان گاڑیوں کے ٹائروں کی ہوا نکال دی گئی۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے گرینڈ آپریشن سے گاڑیوں کے اتوار بازار میں بھگ دھڑ مچ گئی متعدد متعدد افراد جنہوں نے اپنی گاڑیاں غیر قانونی پارکنگ میں کھڑی کر رکھی تھیں۔