اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کا شہر شہر جلسہ ۔ وفاقی پولیس کے مطابق لاپتہ۔ کپتان نے پہنی سلیمانی ٹوپی یا پولیس نے آنکھیں بند کر لیں۔
وارنٹ گرفتاری کی تعمیل تک نہ کرا سکی ۔ شرافت کی بھی نئی مثال قائم کر دی۔ جی ہاں ایس ایس پی جونیجو حملہ کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے دوران تھانہ سیکرٹریٹ کے چھوٹے تھانیدار نے رپورٹ پیش کی۔
پولیس نے کپتان کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے بنی گالا گئی تھی۔ گیٹ پر بتایاگیا صاحب موجود نہیں تو واپس آ گئی۔ ذرائع سے بھی ان کا پتا نہیں چلا سکی۔
پولیس نےعلامہ طاہرالقادری کے بارے میں زبانی بتایا کہ وہ ملک سے باہر ہیں حالانکہ وہ سترہ جون کو رات بھر مال روڈ لاہور پر بیٹھے رہے۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کیا کہ عمران اور قادری کو میڈیا ہر لمحہ دکھاتا ہے پولیس کو کیوں نظر نہیں آئے ۔ 25 جولائی کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔