پولیس اہلکار سمیت 3 مبینہ ٹارگٹ کلرزکی گرفتاری کا دعویٰ

karachi

karachi

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے 3 مبینہ ٹارگٹ کلرزکی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے جس میںایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ،ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتاریاں ایسٹ زون پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران عمل میں آئی۔

ایس ایس پی ایسٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملزمان نے فرقہ وارانہ وارداتوں سمیت 50 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ملزمان میں ہیڈکانسٹیبل سید وقاص،خالد محمود اور طلحہ شامل ہیں۔