پولیس نے کامران فیصل قتل کیس کی تحقیقات مکمل کرلیں

Faisal Kamran

Faisal Kamran

اسلام آباد(جیوڈیسک)پولیس نے قومی احتساب بیوروکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران فیصل کے قتل کی تحقیقات مکمل کر لیں، کامران کے روم میٹ کا سامان بھی واپس کر دیا گیا۔کامران فیصل کی حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ ان کی موت کی وجہ خود کشی قرار دیا گیا ہے جس کے بعد مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں رہی۔

پولیس نے کامران کے روم میٹ ساجد علی کا سامان واپس بھی واپس کر دیا۔سامان میں صوفہ ، کمپیوٹر اور دیگر روز مرہ استعمال کی اشیا شامل ہیں۔