سرائے عالمگیر /جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) آج مورخہ 27.09.18 جہلم پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف بڑی کاروائی کی تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 1500لیٹر دیسی ساختہ شراب برآمد کر لی ملزمان گرفتار۔
ملزمان لاہور سے شہزور ڈالے میں شراب لے کر آ رہے تھے کہ مخبر خاص کی اطلاع انچارج سی آئے پولیس جہلم شاہد نذیر ڈی ایس پی اور جاوید کیانی ایس آئی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔