لاہور (کرائم رپورٹر) سات ماہ گزر گئے پولیس صحافی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کر سکی۔
تفصیل کے مطابق 25 اکتوبر 2016 کو صحافی کامران ملک ’’چیف ایڈیٹر روزنامہ مبصرین لاہور‘‘اپنے دفترڈیوس ڑوڈ سے شام کے وقت گھر واپس جا رہے تھے کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی حدود گڑھی شاہو چوک میں ملزم عبدالمجید بھٹی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کر دی جس میں صحافی کامران ملک زندگی کی بازی ہار گئے۔
بااثر ملزم عبدالمجید بھٹی قتل کرنے کے بعد پولیس افیسروں کی ملی بھگت سے بیرون ملک فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ۔دوسری جانب پولیس کے عدم تعاون کی وجہ سے کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی۔
مقدمہ قتل کی پیروی کرنے پر ملزم عبدالمجید بھٹی کی جانب سے مختلف طریقوں کے ذریعہ مقتول کامران ملک کے ورثاء کو متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں۔یادرہے کہ ملزم عبدالمجیدبھٹی نے مقتول کامران ملک کے لاکھوں روپے ہڑپ اور جائیداد پر قبضہ کرنے کیلئے قتل کیا تھا۔