قصور کی خبریں 19/1/2017

DPO Ali Nasir Rizvi

DPO Ali Nasir Rizvi

قصور پولیس کیلئے درد سر بننے والا خطر ناک اشتہاری ڈاکو ناصر عرف ناصری پولیس مقابلہ میں ہلاک، دس سال قبل سب انسپکٹر قاسم سمیت دو افراد کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، دو لاکھ روپے ہنڈ منی مقرر تھی، ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی طرف سے پولیس مقابلہ کے دوران بہادری کا مظاہروالے انچارج سی آئی اے اور انکی پوری ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان
قصور (محمد عمران سلفی سے) قصور پولیس کیلئے درد سر بننے والا خطر ناک اشتہاری ڈاکوناصر عرف ناصری پولیس مقابلہ میں ہلاک، دس سال قبل سب انسپکٹر قاسم سمیت دو افراد کے قتل سمیت، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، دو لاکھ روپے ہنڈ منی مقرر تھی، ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی طرف سے پولیس مقابلہ کے دوران بہادری کا مظاہروالے انچارج سی آئی اے اور انکی پوری ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورسید علی ناصررضوی نے بتایا کہ پولیس سب انسپکٹر کو شہیدکرنے اور بلیک بک میں دولاکھ روپے ہیڈ منی کا بدنام زمانہ خطرناک مجرم اشتہاری ڈاکو ناصر عرف ناصری تھانہ صدر قصور کے علاقہ بہادر پورہ کے قریب دوران پولیس مقابلہ ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والا مجرم اشتہاری ڈکیتی،رابری،پولیس مقابلہ،اسلحہ ناجائز کی متعدد وارداتوں میںبھی ملوث تھا ،پولیس نے ناصر عرف ناصری کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تومجرم اشتہاری نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے ریاض عباس کو اطلاع ملی کہ مجرم اشتہاری ناصر عرف ناصری جس نے 10.1.07کوقصور پولیس کے سب انسپکٹر قاسم علی کودوران پولیس مقابلہ شہید کیا تھا اس وقت اپنے دیگر ساتھیو ں کے ہمراہ تھانہ صدر قصور کے علاقہ بہادر پورہ میں مسلح اسلحہ آتشیں موجود ہیں بروقت ریڈ کیا جائے تو گرفتار کیا جا سکتا ہے اس اطلاع پر انچارج سی آئی اے نے پولیس کی بھاری نفری کیساتھ ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی کودیکھ کر مختلف سمتوں میں مورچہ زن ہو کر جان سے مار دینے کی نیت سے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرکیے کراس فائرنگ کا یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہاجب ملزمان کی طرف سے فائرنگ بند ہوئی تو قریب جا کر دیکھا توایک کریمنل زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام ناصرعرف ناصری بتایا جس نے دس سال قبل قصور پولیس کے فرض شناس سب انسپکٹرقاسم علی کو شہید کیا تھا اور ضلع قصور میں ڈکیتی، رابری ،پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھاجبکہ مجرم اشتہاری کے دیگر ساتھی شدید دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے زخمی مجرم اشتہاری کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی ہلاک ہوگیا پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک کلاشنکوف اور کثیر تعداد میں گولیاں بھی برآمد کیں،تھانہ صدر قصور پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے پولیس مقابلہ کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انچارج سی آئی اے اور انکی پوری ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا ہے،ناصر عرف ناصری مصطفی آباد کے نواحی گائوں واڑہ دلیپ سنگھ میں سپرد خاک،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقدمہ کی رنجش: ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف 72روز بعد مقدمہ درج،با اثر ملزمان 22روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکے
قصور(بیورورپورٹ) مقدمہ کی رنجش: ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف 72روز بعد مقدمہ درج،با اثر ملزمان 22روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکے، ڈی پی او قصور سے تھانہ راجہ جنگ میں درج مقدمہ نمبر556/16کے ملزمان کو گرفتار کروانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کی خاتون رضیہ بی بی کا رمضان شاہ وغیرہ کے ساتھ مقدمہ بازی چل رہی تھی جس کی وجہ سے رمضان شاہ،خرم،دو کس نا معلوم نے رضیہ بی بی اور اس کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی تھانہ راجہ جنگ میں درخواست دی گئی، درخواست دینے پر دوبارہ مذکورہ ملزمان نے رضیہ بی بی کے گھر میں داخل ہو کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بازو توڑ دیا، جس کا مقدمہ پولیس تھانہ راجہ جنگ نے 556/16ڈھائی ماہ درج کر لیا، جبکہ 22روز گزرنے کے باوجود تا حال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ہیں، رضیہ بی بی نے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی سے فوری نوٹس لیتے ہوئے با اثر ملزمان کو گرفتار کروانے کا مطالبہ کیا ہے

Nasir

Nasir

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334