پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پہ چھاپہ مار کر چار بچوں سمیت دس ہاریوں کو بازیاب کرا لیا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) عدالتی حکم پہ پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پہ چھاپہ مار کر چار بچوں سمیت دس ہاریوں کو بازیاب کرا لیا اس سلسلے میں متاثرہ خاندان کے فرد کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو درخواست دی گئی تھی کہ انکا زمیندار ان سے کئی سالوں سے جبری مشقت لے رہا ہے اور انہیں اجرت نہیں دیتا۔

جبکہ وہ انہیں کہیں جانے بھی نہیں دیتا لہذا انہیں زمیندار کی قید سے رہا کروا کر مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دی جائے عدالت نے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا جس پہ راجو خانانی پولیس نے غلام شاہ موری کے علاقے میں زمیندار کی مبینہ نجی جیل پہ چھاپہ مار کر چار بچے اور چار خواتین سمیت دس افراد کو بازاب کرالیا جنہیں مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں عدالت نے انہیں اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کی اجاز دے دی۔