پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ٹھوس حفاظتی انتظامات کریں:نشاط ضیاء قادری

کراچی (خسوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقہ پولیس اور عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کے ذمہ درا قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے کہاہے کہاسٹریٹ کرائم کی روک تھام کو یقینی بنا کر عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے کاروباری مراکز میں سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تاجر برادری اور علاقہ عمائدین سے درخواست کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر قیام امن اور کرائم کی روک تھام کے لئے امن کمیٹی تشکیل دیا جائے

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی یونین کونسل نمبر6کے علاقے رفاہ عام بازار میں علاقائی سطح پر خصوصاً کاروباری مراکز کے اطراف چوری ڈکیتی اور موبائل اور رقم چھیننے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر علاقائی تاجر رہنمائوں اور علاقہ عمائدین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی الفلا ح ،ایس ایچ او الفلاح سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں تاجر برادری اور علاقہ عوام نے مطالبہ کیا کہ اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے روک تھام اور تحفظ کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں

اگر تحفظ نہ فراہم کیا گیا تو اپنا کاروبار بند کرکے عوام کے ہمراہ سڑکوں پر احتجاج کیا جائیگا اس موقع پر عوام نے چوری ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرکے اس کا فوری سدباب کیا جائے ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے تاجر برادری اور عوامی شکایات سننے کے بعد علاقہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنا یا جائے انہوں نے تاجر برادری اور عوام کو یقین دلایا کہ باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر قیام امن اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کو یقینی بنا یا جائے گا۔

Zia Qadri

Zia Qadri