تلہار: سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سندھ ھاء کورٹ حیدرآباد میں درخواست داخل کی ہے جس میں انہوں نے ضلع بدین کی پولیس پر اپنے تحفظ کے حوالے سے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پولیس سے مجھے جان سے خطرہ جس کیلئے مجھے اپنی حفاظت کیلئے رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر عدالت سے درخواست کی ہے عدالت نے اس کی سماعت آج رکھی ہے۔
تلہار (نمائندہ) پولیس ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران امن امان کی صورتحال کی نگرانی کرنے کیلئے حکومت سندھ نے کندھ کوٹ کے ایس ایس پی عمر طفیل کو تلہار تحصیل میں تعینات کیا ہے جو امن امان قائم رکھنے کیلئے اپنے فرائض انجام دیںگے۔
تلہار (نمائندہ) واپڈا کی نجکاری کیخلاف حیسکو سب ڈویزن تلہار کے ملازمین نے دفاتر کی تالا بندی کرکے کام چھوڑ ہڑتال کی گئی جس کے بعد گرڈ اسٹیشن کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر واپڈا ھائڈرو الیکٹرک لیبر یونین تلہار کے رہنما محمد عثمان نظامانی، نظیر ملاح، امید علی چانگ، عبدالمجید نظامانی و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم نے احتجاجن میٹر ریڈنگ ، بلوں کی تقسیم اور ریڈنگ شیٹ اور رکوری کا کام بند کردیا ہے لیکن اگر مینٹیننس میں صرف عوام کی بھلائی کیلئے ہم اپنا کام جاری رکھیں گے تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو انہوں نے کہا کہ نجکاری کا فیصلہ واپس لینے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔