لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد تحقیقاتی ادارے متحرک ہو گئے ہیں اور تمام پہلووں سے حملے کے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ کرنے والا دہشت گرد 4 ساتھیوں کے ساتھ لاہور پہنچا۔ تمام دہشت گردوں کو مختلف ڈیوٹیاں دی گئیں ہیں۔
زرائع کے مطابق لاہور پہنچنے والے تمام حملہ آور ممکنہ طور پر خود کش ہیں جبکہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے مہمند گروپ سے ہے۔ جن کی گرفتاری کے لیے صوبے میں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس لائنز خود کش حملہ آور کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے لیے سی سی ٹی کیمروں کے ساتھ ساتھ حملہ آور کے ڈی این اے کے نمونے واہگہ بارڈر اور برکی روڈ کے دہشت گروں کے ڈی این اے سے میچ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق ڈی این اے میچ کرنے کا مقصد دہشت گرد کی شناخت اور ان میں باہمی رشتہ معلوم کرنا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فارنسیک شہادت کے بعد پتہ چلے گا اس خود کش حملہ آور کا تعلق کس گروپ سے ہے۔