حیدرآباد (جیوڈیسک) پریٹ آباد کے علاقے پرانا کمیلہ کے رہائشیوں نے علاقے میں فحاشی کے اڈے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی، مظاہرین میں شامل محمد شبیر، غلام محمد اور نعمان بھٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ گڈو اور طاہرہ نامی خواتین نے ان کے علاقے میں فحاشی کا اڈا کھول رکھا ہے جس کی وجہ سے ان کے محلے میں غیر مردوں کا آنا جاتا لگا رہتا ہے اور شراب کے نشے میں دھت یہ افراد محلے کے لوگوں کو بھی گالیاں دیتے ہیں
جن کے خلاف کئی بار تھانہ پنیاری میں شکایت کی گئی لیکن پولیس ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کررہی ہے اور کوئی بھی فحاشی کے اڈے کے خلاف آواز بلند کرتا ہے تو پولیس کی جانب سے اسے ہراساں کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے علاقہ مکین سخت اذیت کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ اڈا چلانے والی خواتین کی جانب سے پولیس اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔