مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ سے شہری شدید پریشان

One Wheeling

One Wheeling

لاہور (جیوڈیسک) پولیس اہلکارون و یلروں کو دیکھ کر موبائل گاڑیاں دوسری طرف موڑتے رہے شہر کی مختلف شاہراہوں پر منچلے ون ویلنگ کرتے رہے جس سے شہری شدید پریشان اور خوف میں مبتلا رہے جبکہ پولیس ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔

چھٹی کے روز ہربنس پورہ، مغل پورہ، کینال روڈ، وحدت روڈ، دھرم پورہ، مال روڈ، جیل روڈ، مزنگ و دیگر علاقوں میں منچلے ٹولیوں کی صورت میں سڑکوں پر گھومتے رہے اور ون ویلنگ کرتے رہے جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار رہے کئی گھنٹوں تک ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس اہلکار ان ون و یلروں کو دیکھ کر اپنی موبائل گاڑیاں دوسری طرف موڑتے رہے، کسی بھی گاڑی نے ون ویلروں کو پکڑنے کی کوشش نہیں کی۔