کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تفتیش مکمل کرتے ہوئے چالان پیش کردیا۔
پولیس نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جب کہ اس موقع پر پولیس نے عدالت میں تفتیش مکمل کرتے ہوئے چالان بھی پیش کردیا۔ چالان میں عامر خان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارتے ہوئے عامر خان سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا جہاں عامر خان کو 90 روز حراست میں رکھنے کے بعد مزید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔