پھالیہ (جی پی آئی) محرم الحرام کے دوران امن وامان کے سلسلہ میں پولیس نے پھالیہ سرکل میں فلیگ مارچ کیا جس میں ڈی ایس پی پھالیہ کی قیادت میں سرکل بھر کے تمام تھانوں کی نفری اور ایس ایچ اوز شامل تھے تحصیل پھالیہ میں405مجالس کا انعقاد اور98چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہونگے جن کی حفاظت کے لئے پنجاب پولیس250پولیس قومی رضا 90جبکہ 176مقامی رضاکار مامور ہیں اس موقع پر ڈی ایس پی پھالیہ لعل محمد کھوکھرنے میڈیا کو بتایا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں احساس تحفظ اور مجرموں پر قانون کا خوف طاری کرنا ہے۔ پنجاب پولیس ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہے اور عشرہ محرم کے دوران کسی بھی شر پسند عنصر یا تنظیم کو امن امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیںدی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔ پھالیہ(جی پی آئی)تھانہ قادرآباد پولیس کی کارروائی425گرام ہیروین برآمد دوافراد کے خلاف مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق جاوید اقبال ولد احمدکوٹ ہست کی طرف آرہاتھا کہ مشکوک جان کر تھانہ قادرآباد اے ایس آئی محمد یار نے اس کے قبضہ سے225گرام ہیروین جبکہ محمداشرف سب انسپکٹر نے محمد سیلم ولد محمد اسلم سے 200گرام ہیروین برآمد کرکے تھانہ قاردآباد پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ ۔۔۔۔۔۔ پھالیہ(جی پی آئی)انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحان میںامیدوار کی جگہF.scکا پرچہ دینے پر دو طالب علموں کے خلاف مقدمہ درج ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کھوتیاں جالب تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کا رہائشی فرخ اقبال ولد محمد اقبال اصل طالب علم عثمان عمر ولد عمر حیات سکنہ کھوتیاں جالب تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کی جگہ میتھ کا پرچہ حل کررہا تھا جبکہ ملزم کے قبضہ سے مذکورہ پیپر سے متعلق درسی مواد پر مشتمل قابل اعتراض کاغذات بھی برآمد ہوئے جس پر امتحانی مرکز گورنمنٹ پائلٹ سکنڈری سکول پھالیہ کے سپرنٹنڈنٹ سیف اللہ نسیم نے یونیورسٹی و بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1950و ترمیمی آرڈنینس 1990کے تحت طلباء مذکورہ کے خلاف تھانہ پھالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا تھانہ پھالیہ پولیس نے ملزم فرخ اقبال کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ ۔۔۔۔۔۔ پھالیہ(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد میں دھرنا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی دھرنا ہے 19اکتوبر کو منڈی بہائوالدین قائد تحریک عمران خاں کا مثالی استقبال کریں گے ان خیالات کاسابق تحصیل ناظم و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 117چوہدری شکیل گلزار نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ 19اکتوبر ضلع منڈی بہائولدین کے غریب عوام کے لئے حقیقی تبدیلی کا پیام بر ثابت ہوگا عمران خان کی پوری ٹیم نے پاکستان کے ظلم واستبداد میں پسے ہوئے اور خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے اصل پاکستانیوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کا عہد لیکر سیاست میں قدم رکھا ہے انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو اقبال کے خوابوں تعبیر دلائے گی اور پاکستان عنقریب دنیا ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا اقبال کے تصور کو حقیقی جامہ پہنانے کے لئے عوام کو عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا ہوگا اور ملکی تعمیر و ترقی کی ہر منزل پر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا۔