مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی، پتنگ ساز ی وپتنگ بازی میں مصروف چار افراد گرفتار، 300 پتنگیں بر آمد، جس گھر کی چھت پر پتنگ بازی کی گئی گھر والوںکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، ایس ایچ او عمران سعید، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کی خصوسی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد عمران سعید نے سرہالی کلاں سے پتنگ سازی میں مصروف آصف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 300پتنگیں بر آمد کر لی، جبکہ پتنگ باز میں مصروف ذیشان، شبیر، علی رضا کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کر دئیے، ایس ایچ او عمران سعید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام اولین ترجیح ہے
جس گھر کی چھت پر پتنگ بازی کی گئی اس گھر کے سربراہ کے خلاف اور جس بچے نے پتنگ بازی کی اس کے والد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا، پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے، پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی ڈور کسی بھی شخص کی جان لی سکتی ہے اس لئے پتنگ بازی اور پتنگ سازی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پتنگ ساز پتنگ سازی چھوڑ دیں یا علاقہ، پتنگ بازی روکنے کیلئے معززین علاقہ، والدین اور خصوصاََ صحافی حضرات پولیس کے ساتھ تعاون کریں ، پتنگ بازی ودیگر جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کیلئے میرے موبائل نمبر0304-7714016پر اطلاع کریں فوری کاروائی کروں گا،شریف شہری میرے ساتھ تعاون کریں انشا اللہ مایوس نہیں کروں گا، جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں،